سرچنا نہی!
تلاش کے نتائج
2014-03-10
دانش مندی
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ روائیتی ''کاپی پیسٹنگ'' کے سلسلے میں میں کچھ ''دانش مندوں'' کی ''پروفائیلیں'' وزٹ کر رہا تھا کہ اسی دوران میرے دل میں بھی ''دانش مند'' بننے کی چاہ پیدا ہوئی۔ اگر چہ زندگی کی سولاں بہاریں گزار چکا تھا اور اس عرصے میں ''دانش مندی'' مجھ سے 50 مربع کلو میٹر دور ہی رہی تھی مگر پھر بھی میں نے اپنی ''ول پاور'' پہ اندھا اعتماد کرتے ہوئے ''دانش مند'' بننے کی ٹھان لی۔ ''دانش مندی'' کی ابتدائی تعلیم تو میں اپنے پہلے استاد ''ڈی ڈی'' سے حاصل کر ہی چکا تھا۔ ''ڈی ڈی'' کا تعارف یہ کہ وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں، بلکہ یہ کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ وہ اس قابل بھی نہیں۔ ''ڈی ڈی'' ہمیشہ مجھے ایک لاطینی مقولہ سنایا کرتا تھا ''میں آپ بڑا کنجر ہوں''۔ پہلے پہل تو میں اس مقولے کو سمجھنے سے قاصر رہا۔ مگر ''ڈی ڈی'' کی جانب سے ناقابل برداشتی خواہ مخواہی انفرینڈ ہونے کے بعد یہ مقولہ کافی معقول محسوس ہوا۔ خیر دنیا کی موٹریں تو چلتی رہتی ہیں اور پانی یہاں وہاں ہوتا رہتا ہے۔ ''دانش مندی'' کی سیکنڈری تعلیم میں نے اپنے نمبر 2 استاد ''بی پی'' سے حاصل کی۔ ''بی پی'' کا تعارف یہ کہ وہ حساب کتاب کے حساب سے میرے دو نمبری جبکہ دکھنے میں چنگے بھلے ایک نمبری بندے ہیں۔ اس سے زیادہ ان کا تعارف بنتا تو نہیں ہے مگر پھر بھی بتادوں آپ ماہر ''بی پی ازم'' بھی ہیں۔ ''بی پی'' میرے بارے میں کہا کرتے تھے '' تیرے سبجیکٹس جان ویلیائی، ڈفریات اور بی پی ازم ہیں، دانش مندی سے دور ہی رہا کر"۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
12 تبصرے:
اصل چیز آپ نے چھوٹی سے رکھی ہے اور باقی اشیا سے صفحہ بھر رکھا ہے۔
بلاگ ذرا بڑا کر دیں ہم جیسے بغیر عینک والے اندھوں کا بھلا ہو جائے گا
اوءے تو بچہ ہے یا بچہ جمورا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل خوش کر دیا کاکے ،
بس ذرا اس کی تھیم بھی اچھی کر دے
جی تھیم کرتا ہوں ابھی چینج۔ پسندیدگی کے لیئے آپ دونو کا شکریہ
بہت خوب ، لیکن یہ عبارت لیفٹ الائن ہو رہی ہے میرے خیال میں اردو تھیم دوبارہ انسٹال کرنے کی ضرورت ہے
جی میں کوشش کرتا ہوں، شکریہ ریاض شاہد صاحب
شاباش بیٹا شاباش
جو کام لوگ پوری پوری پوسٹوں میں نی کر سکے وہ تو نے پونے تین لائنوں میں کر دیا
ہیٹ ساف ٹویو :D
مرے چارہ گرکو نوید ہو، صفِ دشمناں کو خبر کرو
ایسے لگاتے ہیں واٹ :ڈ
لیکن تشنگی باقی ہے ابھی
پوسٹ نے مومنٹم پکڑا تو ٹو بی کانٹی نیوڈ کر دیا، بڑی غلط بات ہے قاری کے ”جذ باتوں“ سے کھیلنا
سلسلہ ڈفریات کے خلیفہ کی پہلی تحریر نظر سے گزری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب لکھا ہے آپ کے پیر صاحب نے بھی درست فرمایا کہ تشنگی محسوس ہورہی ہے
کیا ستم ہے کہ دریا سراب جیسا ہے۔
یار ڈفر ایڈ تو کر نہ یار، فیر لکھتا ہوں آگے بھی
آپکی کم سنی اور دانشمندانہ گفتگو دیکھ کر آپکی صحت کے بارے خدشات نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے لہذا زور قلم کیساتھ اچھی صحت کی دعائیں
اوسمان ساب! شکریہ دانش مندی کے لیئے اور بہت شکریہ صحت مندی کے لیئے
ایک تبصرہ شائع کریں