سرچنا نہی!

تلاش کے نتائج

2014-01-08

طالبان آئین کو نہیں مانتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


طالبان آئین کو نہیں مانتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سننے میں کتنا بھلا لگتا ہے نا؟

مگر کیوں نہی مانتے؟ آئین میں ایسا کیا لکھا ہے؟ 73 کے آئین کا افتتاحیہ بھی پچھلے دونوں دساتیر کی طرح ہی ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے، ''چونکہ تمام کائنات میں حاکمیت صرف خداوند تعالیٰ کی عظیم ذات کو حاصل ہے اس لئے جن اختیارات کا استعمال پاکستانی عوام کو کرنا ہے وہ خداوند تعالیٰ کی طرف سے مقدس امانت ہے۔''

یعنی افتتاحیہ کے آغاز میں ہی اس بات کا اظہار کردیا گیا ہے کہ اختیارات کا استعمال خدا کی عائد کردہ حدود کے اندر ہوگا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آئین کو مانتا کون ہے؟ تو آئین کو ماننے والوں میں شامل ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جو سودی قرضہ اسکیم متعارف کرا کہ نوجوانوں کو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس میں شامل ہیں پرویز مشرف جو آئین توڑ کر گیارہ سال ملک پہ حکومت کرتے رہے۔ اس میں شامل ہیں الطاف حسین جو ہر دوسرے جلسے میں پاکستان توڑنے کی بات کرتے رہے ہیں۔اس میں شامل ہیں ملک ریاض کے پلاٹوں  سے مستفید ہونے والے با کردار صحافی جو اپنے لئے بننے والے کسی بھی ظابطہ اخلاق کو اپنی آزادی پہ حملہ کےمترادف سمجھتے ہیں۔ وہ سیکیورٹی ادارے جو شہریوں کو لاپتہ کرتے پھرتے ہیں۔ وہ قوم پرست جو علٰیحدگی کی تحریکیں چلاتے ہیں۔اور پاک فوج کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں جس نے بھارت سے تو تین جنگیں ہاریں لیکن اپنے ملک کو چار دفع فتح کیا۔ ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیئے کوشاں این جی اوز کا ذکر نہ کرنا بھی زیادتی ہوگی۔یہی وہ لوگ ہیں جو آئین کو مانتے ہیں۔ اور اعتدال پسندی بھی تو اسی کو کہتے ہیں کہ ''میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو" ائین کو مانو چاہے آئین میں لکھا کچھ نہ مانو۔

 مجھے بھی کوئی شوق نہیں خود پر شدت پسندی کا لیبل لگوانے کا اسی لئے میں بھی آئین کو مانتا ہوں، اور یہی کہتا پھرتا ہوں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 طالبان آئین کو نہیں مانتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سننے میں کتنا بھلا لگتا ہے؟

7 تبصرے:

DuFFeR - ڈفر کہا...

اگر پہلا کمنٹ میرا ہو تو اس بلاگ پہ برکتیں نازل ہوں، اس لئے رسیدی ٹکٹ لگا رہا :ڈ

Unknown کہا...

ڈ

اُردُو لفظ شاعری - Urdu Lafz Shairi کہا...

خوب

Unknown کہا...

شکریہ

Unknown کہا...
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
Unknown کہا...

کڑوا سچ بلکہ شاید ننگا سچ کہیں تو بہتر ہوگا

Unknown کہا...

شکریہ بابا جی