پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور اس بھی آگے گلف ریاستوں خصوصا قطر، دبئی، ابو ظہبی اور اس سے بھی آگے مڈل ایسٹ خصوصا ترکی، مصر، شام اور اس سے بھی آگے یورپ خصوصا برطانیہ، اٹلی، فرانس اور اس بھی آگے تمام سیارے خصوصا مارس، جوپیٹر، نیپچون پر موجود میرے قارئین بشمول ایلئینز اوطار اور چاند پر موجود آرم اسٹرانگ کی باقیات کو میرا سلام۔ تو دیویوں اور سنجنوں اور لیڈیزوں اور جینٹل مینوں اور خواتینوں اور حضراتوں اور اگر کوئی ''تیسری قوت'' بھی موجود ہو تو کچھ عرض کرنے سے پہلے میں عرض کردوں کہ پوسٹ پڑھنے سے پہلے چند ہدایات نوٹ فرمالیں.
1- قارئین کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا انتہائی ضروری ہے ورنہ پھر سوچ لو۔
2-تمام کردار فرضی ہیں ماسوائے میری فیک آئی ڈیز کے کیوں کہ وہ بلکل اوریجنل ہیں۔
3-پوسٹ پڑھتے ہوئے اگر کسی بھی قاری یا قاریہ کو کسی بھی قسم کی خارش محسوس ہو تو پیشگی معذرت وصول فرما کر رسید مجھے کوریئر کردیں۔ آپ کی عین نوازش ہوگی۔
قارئین کرام اکثر مجھ سے انباکس میں میری فیک آئی ڈیز کے متعلق سوالات کیئے جاتے ہیں، طرح طرح کے الزام لگائے جاتے ہیں اور موقع محل کے حساب سے طعنے بھی دیئے جاتے ہیں تو سوچا کیوں نہ ایک بار ہی ''ایک بالے جرم'' کرلیا جائے۔ مجھے آج بھی یاد ہے مئی 2011 کی وہ دوپہر جب میں نے اپنی نیوز فیڈ میں ایک زنانہ آئی ڈی کے ''گڈ مارننگ'' کے اسٹے ٹس پہ 432 لائیکس اور ''سیم ٹو یو'' 258 کمنٹس دیکھے۔ یہ دیکھ کر میری عقل دنگ رہ گئی۔ میں نے اس زنانہ آئی ڈی کی ٹائیم لائین چیک کی تو میری حیرانگی کی حد نہی رہی۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ کوئی خالی چھینک مار کر ہی 521 لائیکس اور ''گیٹ ویل سون'' کے 272 کمنٹس بھی لے سکتا ہے۔ میں ایک طرف اس زنانی ٹائیم لائین کو دیکھ رہا تھا تو دوسری طرف اپنی ٹائیم لائین کو جس پر غالب اور میر کے عمدہ شعر پوسٹ ہونے کے باوجود چالیس سال سے زائید عمر کے مرد حضرات کے صرف تین لائیکس تھے۔ مجھ پر سکتے کی سی کیفیت طاری ہوگئی میرے حواس میرا ساتھ نہیں دے رہے تھے اور ہاتھ پاؤں بھی سرد پڑ گئے۔ فرسٹیشن کے مارے اس رات مجھے نیند بھی نہیں آئی میں کروٹیں بدلتا رہا میرا احساس کمتری اپنے عروج پر پونہچ گیا تھا۔ کہتے ہیں کہ غربت اگر انقلاب برپا نہ کرے تو جرائیم پیدا کرتی ہے۔ ایسا ہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا اور میں نے بھی ایک عدد فیک آئی ڈی بنانے کی ٹھان لی۔ صبح ہوتے ہی میں نے ایک ''پرنسز'' والی ائی ڈی بنائی جس کے کور پر بلی کو گود میں لیئے لڑکی کی تصویر لگائی، ڈی پی حسب معمول سرکٹی لگائی اور ریلیشن شپ اسٹے ٹس میں ''اٹس کامپلی کیٹڈ'' کو پسند کیا۔
اگلا مرحلہ ایڈ فرینڈز کا تھا جو میں نے بذریعہ ''دھڑا دھڑ'' بخوبی انجام دیا۔ کچھ ہی دنوں میں مجھے فیک آئی ڈی کے ثمرات حاصل ہونے لگے۔ ان باکس میں ''اول آج کیا کھایا میلی بےبی نے'' ''اول آج کیا پہنا شونا نے'' ٹائیپ پیغامات موصول ہونے لگے۔ ہنسنے، رونے، کھانے، پینے حتیٰ کہ دھونے پر بھی سینکڑوں لائیکس ملنے لگے جو میرے قلبی و روحانی سکون کا باعث بنتے۔ پھر ایک دن میری دوستی معروف بزنس مین چودھری صاحب سے ہوگئی جنہیں میں ''چ'' صاحب لکھوں گا۔ رفتہ رفتہ دوستی ٹھرک میں بدلنے لگی اور بات کورٹ میرج کی آفر تک آن پونہچی۔ پہلے پہل تو میں ''شریر کہیں کے'' کہہ کر ٹالتا رہا۔ پھر ایک سیٹر ڈے نائیٹ کو مجھے نائیٹ پیکج کراکہ ایک دوست کو ایمرجنسی کال کرنی پڑی تو معلوم ہوا کہ بیلنس تمام شد۔ غربت ایک بار پھر آڑے آئی، میرے تخیل نے اڑان بھری تو میں نے وطن کی مٹی کو گواہ بناتے ہوئے کہا ''اے پاک مٹی گواہ رہنا میں شوقین ہرگز نہ تھا مگر مجبوری'' اور پھر میں نے ''چ'' صاحب سے بطور ضمانت دو جاز کے کارڈز کا مطالبہ کردیا۔ خلاف توقع ''چ'' صاحب نہایت ہی ''سخی'' ''غنی'' فراخدل'' اور ''چول'' نکلے اور انہوں نے دو کی جگہ پانچ کارڈز عنایت فرمادیئے۔ اس دن میں نے فیک آئی ڈیز کے گورکھ دھندے کو بطور پروفیشن اپنانے کا سوچا اور پھر میں اس دلدل میں پھنستا ہی چلا گیا۔
آج میرے پاس پرنسز، پرنس، شہزادہ، شہزادی، انجانہ، انجانی، انوسینٹ، باربی، ٹائپ باراہ فیک آئی ڈیز موجود ہیں۔ فیک آئی ڈیز کے معاملے میں میں نہ صرف خود کفیل ہوچکا ہوں بلکہ انہیں برآمد بھی کرنے لگا ہوں ضرورت مند خواتین و حضرات انباکس میں رابطہ فرمائیں۔ شکریہ
7 تبصرے:
تو سدھرے گا نہیں بلکہ اوروں کو بھی بگاڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے کمال ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھا ایکس ــ پی ـــ ری ــ ئنس ہے
شکریہ ملک ساب
پانڈے جی آپ بھی کمال کرتے ہیں
اس دور میں بھلا کوئی اتنا سچ بولتا ہے کیا ؟
wah g wah, inaaaaaa masoom experiance :p
ہاہاہا
بہت ہی زبردست
پسندیدگی کے لیئے تمام احباب کا شکریہ
Bohat hi Umda, tehreer parhnay ka maza aa gya :D
ایک تبصرہ شائع کریں